Monday, January 18, 2016

Gunah

گناہ
پہلے پہل گناہ پُرلطف معلوم ہوتا ہے.. پھر وہ آسان ہو جاتا ہے.. پھر اُس سے مَسرت ہونے لگتی ہے.. پھر بار بار کیا 
جاتا ہے اور پھر یہ عادت بن جاتی ہے..
تب راندہ درگاہ ہونے کے رستے ڈھلوان کی صورت کھلنے لگتے ہیں.. قدم بھر کی دُوری پر دائمی ہلاکتیں منتظر ہوتی ہیں.. تب آدمی گستاخ ہو جاتا ہے اور کبھی نہ پچھتانے کا فیصلہ کر لیتا ہے..
تب آسمانوں پر بھی ایک فیصلہ کیا جاتا ہے.. ایسے شخص کیلئے جہنمیوں والے اعمال آسان کر دیئے جاتے ہیں اور نیکی کی توفیق چھین لی جاتی ہے..
خوش نصیب ہوتے ہیں وہ لوگ جو اِس پُرخار وادی سے ' نفس کی بھُول بھلیوں سے خواہشات کے عذابوں سے واپسی کا راستہ تلاش کر پاتے ہیں.. اکثریت راستوں کی دھول ہو کر رہ جاتی ہے تب شیطان جشن مناتا ہے...!!
الله ہم سب کی واپسی آسان بنا دے... آمین..

No comments:

Post a Comment