Muhammad Usama Shami
Java EE Developer at Quarrio, Data Analyst, Student of Computer and Data Sciences. Also an amateur writer.
Sunday, July 16, 2017
Thursday, February 9, 2017
تمہارے لئے۔ ۔ ۔
بچهڑنا هے تو خوشی سے بچهڑو۔ ۔ ۔
سوال کیسے ، جواب چهوڑو !
کسے ملی هیں جہاں کی خوشیاں ؟
ملے هیں کس کو عذاب چهوڑو
نئے سفر پے جو چل پڑے هو۔ ۔ ۔
مجهے خبر هے کہ خوش بڑے هو۔ ۔ ۔
یہ کون اجڑا تمهارے پیچهے ؟
یہ کس کے ٹوٹے هیں خواب چهوڑو
محبتوں کے تمام وعدے۔ ۔ ۔
نبهائے کس نے ، بهلائے کس نے ؟
تمہیں پشیمانی هو گی جاناں۔ ۔ ۔
جو میری مانو حساب چهوڑو۔ ۔ ۔
Monday, March 14, 2016
Saturday, February 6, 2016
نفع دینے والا۔ ۔ ۔
نفع دینے والا۔ ۔ ۔
وَأَمَّا مَا يَنفَعُ النَّاسَ فَيَمْكُثُ فِي الْأَرْضِ۔ [الرعد،۱۷]
"اور جو لوگوں کو فائدہ پہنچاتا ہے وہ زمین میں ٹھہرا رہتا ہے" یعنی بے مصرف اشیاکو باقی نہیں رکھا جاتا اور وہی اشیاء باقی رہتی ہیں جو نفع بخش ہوں۔
Tuesday, February 2, 2016
دوسروں کو مناتے مناتے۔ ۔ ۔
دوسروں کو مناتے مناتے۔ ۔ ۔
بعض اوقات ہم دوسروں کو مناتے مناتے خود کو کھو دیتے ہیں ۔ پھر ہمیں کوئ فرق نہیں پڑتا کہ کون ہم سے ناراض ہے اور کون راضی۔ ۔ ۔ ۔ ۔ :(
Monday, February 1, 2016
حسرت یا انا۔ ۔ ۔ ؟
حسرت یا انا۔ ۔ ۔ ؟
"فاصلے کم نہ ہوسکے محسن
آمناسامنا ۔ ۔ ۔ ۔ رہا برسوں۔ ۔ ۔"
"فاصلے کم نہ ہوسکے محسن
آمناسامنا ۔ ۔ ۔ ۔ رہا برسوں۔ ۔ ۔"
پوسٹ: مُحمد اُسامہ شامی
=================
Wednesday, January 27, 2016
Tuesday, January 26, 2016
Why. . . ??
کیوں ۔ ۔ ۔ ؟
ﮨﻢ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﺳﺐ ﮐﻮ ﺳﻤﺠﮭﺎ ﻟﯿﺘﮯ ﮨﯿﮟ , ﮨﺮ ﮐﺴﯽ ﮐﻮ ﺩﻻﺋﻞ ﺩﮮ ﻟﯿﺘﮯ ﮨﯿﮟ , ﺑﺲ ﮨﻢ ﺧﻮﺩ ﮐﻮ ﺳﻤﺠﮭﺎ ﻧﮩﯿﮟ ﭘﺎﺗﮯ, ﮨﻢ ﺍﻧﮭﯽ ﺩﻻﺋﻞ ﺳﮯ ﺧﻮﺩ ﮐﻮ ﻣﻄﻤﺌﻦ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮ ﭘﺎﺗﮯ ۔ ﭘﺘﺎ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﯿﻮﮞ ﭘﺮ ﺟﺐ ﺑﺎﺕ ﺍﭘﻨﯽ ﺫﺍﺕ ﭘﮯ ﺁﺗﯽ ﮨﮯ ﺗﻮ ﮐﭽﮫ ﺑﮭﯽ ﮐﺎﺭﮔﺮ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺗﺎ۔ ﮐﻮﺋﯽ ﻟﻔﻆ ﺧﻮﺩ ﮐﻮ ﺳﻤﺠﮭﺎ ﻟﯿﻨﮯ ﻟﯿﮯ ﮐﺎﻓﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺗﺎ۔ ایسا کیوں ہوتا ہے ؟
Thursday, January 21, 2016
Education and Students
تعلیم اور طالب علم
جاپان کی ہوکائدو ریلوے کمپنی نے تین برس پہلے کامی تیراکی ریلوے سٹیشن کے لیے اپنی سروس غیر منافع بخش ہونے کی بنا پر بند کرنے کا فیصلہ کیا۔
جاپان کی ہوکائدو ریلوے کمپنی نے تین برس پہلے کامی تیراکی ریلوے سٹیشن کے لیے اپنی سروس غیر منافع بخش ہونے کی بنا پر بند کرنے کا فیصلہ کیا۔
مگر پھر یہ فیصلہ ملتوی کر دیا گیا کیونکہ اس سٹیشن سے ایک بچی اسکول جاتی آتی ہے۔ اب ایک ٹرین صبح سات بج کے پانچ منٹ پر صرف اس کم سن مسافر کے لیے آتی ہے اور پھر شام پانج بجے اسے واپس لاتی ہے۔
اس بچی کا تعلیمی سال مارچ میں مکمل ہو جائے گا اور 26 مارچ کے بعد کامی تیراکی ریلوے اسٹیشن کے لیے ہوکائدو ریلوے کی ٹرین سروس بھی بند ہو جائے گی۔
اتنی مشکل سے پالتی ہیں کچھ قومیں اپنے طلبہ کو۔۔۔
(شاید جاپان جیسے ممالک کو کبھی ضربِ عضب کی ضرورت نہ پڑے)
وسعت اللہ خان {BBC}
Subscribe to:
Posts (Atom)